کراچی: رات بھر وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
بارش کے بعد اہم سڑکوں اور نشیبی علاقوں ، صدر کے مختلف علاقوں ایم اے جناح روڈ پر کئی مقامات پر بارش کا پانی موجود ہے جبکہ شاہراہ قائدین پر سڑک زیر آب آگئی ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت24 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جبکہ بارش کاسلسلہ جمعرات کی شام تک وقفےوقفےسےجاری رہےگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں گرج چمک کیساتھ تیزبارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ارشوں کاسسٹم گزشتہ اسپیل کی نسبت طاقتورہے، آئندہ2روزکم سےکم درجہ حرارت12سے10ڈگری تک رہ سکتا ہے۔
کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے متعلق امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے باوجود شہر کی راشد منہاس روڈ صاف ہے، بعض مقامات پر پانی جمع ہوا اور عملہ اسے نکال رہا ہے۔