عمران خان کو ملکی سلامتی اور مسلم قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ہم سب کے لئے چشم کشا ہے
عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ان 53 اکاؤنٹس کو چھپایا، بیرون ملک سے کئی مشتبہ اداروں اور افراد کی طرف سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی جا رہی تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رپورٹ میں اس فنڈنگ میں خردبرد کے اشارے بھی انتہائی خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں، جن غیرملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی عمران اب انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے، پہلے اس اہم مقدمہ کو نمٹانے میں غیرمعمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات پیدا کئے۔
یہ بھی پڑ ھیں : مولانا فضل الرحمان کیخلاف اہم پیش رفت
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کے اساسی رکن اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے، وقت نے ہمارے موقف کو درست ثابت کر دیا کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے، عمران خان سے ملکی سلامتی اور مسلم قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں، ان کا ساڑھے تین سالہ دور اس قوم کے مستقبل پہ تباہ کن اثرات ڈال گیا، اب ملکی اداروں کو بھی قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قوم کو بتایا جائے مغرب و مشرق کے کن افراد اور کن تنظیموں نے پی ٹی آئی کو مالی مدد دیکر کون کون سے مقاصد حاصل کئے۔