کراچی: ہم عوام کا مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں بیٹھے ہیں، وزیر اعظم بھی ایوان کو جوابدہ ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال اور ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے یہی استدعا ہے مل کر عوام کو منی بجٹ سے بچانا ہوگا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، عوام میں اتنی سکت نہیں کہ ان پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالیں، ایم کیو ایم سے یہی استدعا ہے مل کر عوام کو منی بجٹ سے بچانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کا مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں بیٹھے ہیں، وزیر اعظم بھی ایوان کو جوابدہ ہیں لیکن اسٹیٹ بینک نہیں، بل ملک کی خود مختاری کو سرنڈر کرنے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت سے بہت سی چیزیں پر خدشات ہیں جس پر بات کریں گے، مختلف حکومتوں نے معاشی بوجھ آنے والی حکومتوں پر ڈالا، ہمیں مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔