Featuredاسلام آباد

پاکستان میں ہر تین ماہ بعد ایسی باتیں چھوڑنے کا رواج ہے

اسلام آباد:  ن لیگ کی ڈیل کی باتیں لوگ اپنے اپنے شوق کے لیے کر رہے تھے

میڈیا سے گفتگو میں  فواد چوہدری نے کہا کہ اچھا ہوا آج کہ جنرل صاحب نے بھی ڈیل کی باتوں سے متعلق کلیئر کردیا ،  ن لیگ کی ڈیل کی باتیں لوگ اپنے اپنے شوق کے لیے کر رہے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہر تین ماہ بعد ایسی باتیں چھوڑنے کا رواج ہے، سیاست اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر نہیں کرنی تو ایسی افواہوں پر ہی کھڑا ہونا ہوتا ہے۔

نواز شریف اور زرداری پاکستان کی سیاست کی تاریخ بن چکے ہیں، نواز شریف اور زرداری کا نہ ہی کوئی مستقبل ہے اور نہ حال ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سلسلہ نواز شریف اور زرداری کے بغیر ہی چلنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close