Featuredسندھ

مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہی

کراچی: جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا

اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے، ان شاءاللہ نصرت الہیٰ ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ھمکنار ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایک ہفتے میں مسجد گرانا ممکن نہیں

صدر وفاق المدارس نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا،یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close