Featuredاسلام آباد
سپریم کورٹ میں نیب افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد: نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر غیر مشروط معافی مانگ لی
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پر افسران کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ نیب وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : توہین عدالت کیس؛ احسن اقبال نے غیر مشروط معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمٰن کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا تھا جس پر عدالت نے نوٹس لیا تھا۔