Featuredپنجاب

5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی

لاہور : ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی، 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جس کے دوران حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔ ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست۔ ملک میں پی ڈی ایم کی انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی۔ یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پنجاب میں رواں مالی سال 740 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام جاری ہے۔ ہر علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ہے۔ اب کوئی علاقہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

ملاقات کرنے والوں میں لالہ طاہر رندھاوا، سبین گل خان، لطاسب ستی، ندیم قریشی اور محمد سلیم شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close