Featuredدنیا

بھارتی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے

دنیا بھر میں اپنے آپ کو سیکولر ریاست کے طور پرپیش کرنے والے بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندی نے بربادی پھیلا رکھی ہے ، انسانیت بھی شرما گئی ، درخت کاٹنے پر بھارت میں 150 لوگوں نے مل کر34 سالہ شہری کو زندہ جلا دیا۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ میں گزشتہ سال اکتوبر میں ایک درخت کو کاٹا گیا تھا، جسے مقامی روایات میں مقدس درخت سمجھا جاتا تھا جسے34 سالہ سنجو پردھان نامی شہری نے زبردستی کاٹ دیا تھا۔
ولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں نے دیگر درخت کاٹنے پر بھی شہری پر تنقید کی تھی اور اس درخت کے کٹ جانے کے بعد شہری کو گھر سے گھسیٹ کر لایا گیا اور شدید نشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آگ لگا دی گئی۔
 
پولیس کو سنجو پردھان کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ شہری کو پہلے مارا گیا اور پھر آگ لگانے کا سامان اکٹھا کیا گیا۔
 
پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تشدد کرکے جلا دینے والے شہری کا تعلق ریاست کے سمڈیگا ضلع کے چپریدیپا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔
 
واضح رہے کہ جھاڑکھنڈ اسمبلی نے گزشتہ سال دسمبر میں ہجوم میں تشدد کی روک تھام بل سال2021 منظور کیا تھا۔
دنیا بھر کے آزاد ماہرین اور میڈیا کی رپوٹیں اس بات کی تصدیق کررہی ہیں کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی دنیا کے امن کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close