Featuredسندھ

صوبے میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا:مرتضیٰ وہاب

کراچی: شہر میں 24 گھنٹوں میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً بارہ فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5403 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، شہر میں 24 گھنٹوں میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح تین فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، اومی کرون کے مزید 28 کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 270 ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close