Featuredاسلام آباد
شہبازشریف اپنی سیٹ کی فکر کریں، اگلی بار وہ ایم این اے بھی نہیں بن پائیں گے
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتیں دھرنے کے لئے الگ الگ آئیں، ہم انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کر دیں گے
فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن کے لوگ 5 سے 7 خیموں میں پورے آجائیں گے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے شہبازشریف کے خلاف کیخلاف غلط حلف نامے پر کیس دائر کریں گے، وہ اپنی سیٹ کی فکر کریں، اگلی بار وہ ایم این اے بھی نہیں بن پائیں گے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف بھی مقدمات داخل ہو چکے ہیں، بڑی بڑی مچھلیاں باہر ہو چکی ہیں، آئندہ انتخابات میں یہ لیڈرشپ نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں دھرنے کے لئے الگ الگ آئیں، ہم انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کر دیں گے، تاکہ آپس میں نہ لڑیں، امید ہے اپوزیشن کے لوگ 5 سے 7 خیموں میں پورے آجائیں گے۔