Featuredسندھ

گرین لائن بس سروس آج سے مکمل طور پر آپریشنل ہوگئی

کراچی: گرین لائن بس سروس کی 80 بسیں صبح 7 بجے سے رات 10بجے تک چلیں گی

سرجانی سے نمائش چورنگی تک گرین لائن بس کے 22اسٹیشن ہیں۔
شہری گرین لائن بس سروس چلنے پر خوش نظر آرہے ہیں اور بس سے سفر کرنے والی ایک خاتون نے خواتین کو گرین لائن سے ہی سفر کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد سروس کو محدود پیمانے پر کھولا گیا تھا۔

گرین لائن بس سروس سرجانی عبداللہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جائے گی، یہ جدید بسیں ہر 5 منٹ بعد اسٹیشن پر آئیں گی جب کہ آگے چل کر بسوں کے آنے کا یہ وقفہ مزید کم ہوجائے گا۔

گرین بس کا ٹکٹ 55 روپے ہے، روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے اس حوالے سے کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد کی ملاقات

میں ایک وقت میں 150 سے زائد افراد سفر کر سکیں گے جب کہ معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

بس سروس کی سرویلنس سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی اور جس اسٹیشن پر بس رُکے گی وہاں کا نام بس کے اندر اسکرین پر آجائے گا۔

کراچی کے لیے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد فروری 2016 میں رکھا گیا جو طویل انتظار کے بعد اب عوام کی دسترس میں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close