کراچی : صحت کارڈ کے ذریعے نہیں چاہتے سرکار کا پیسہ ذاتی اسپتال پر خرچ ہو
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے بجائےدوستوں کو نوازنے کے لیے صحت کارڈ جاری کیا گیا، نہیں چاہتے سرکار کا پیسہ ذاتی اسپتال میں خرچ ہو۔
ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وباب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جو بھی پالیسی بنتی ہے، اس کے پیچھے ان کا اے ٹی ایم ہوتا ہے۔ جنہوں نے ان پر انوسٹمنٹ کی ہے وہ لوگ پالیسی کے پیچھے ہوتے ہیں۔ چینی، ادویات کے اسکینڈل میں ان کے اپنے لوگ ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو، ٹرانسپورٹ کو آج گیس مل رہی ہوتی۔ یہ حکومت مفادات پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے بجائے پیسوں کو اپنے دوستوں کو نوازنے کے لیے صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کارڈ سے نجی سیکٹر کا فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہیں، کہ ہم سندھ میں ہم کارڈ ایشو نہیں کرتے۔ نہیں چاہتے کہ سرکار کا پیسہ ذاتی اسپتال میں خرچ ہو۔ کس طرح لوگوں کی خدمت کی جارہی ہے۔