Featuredاسلام آباد

کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد محمد خراسانی مارا گیا

 محمد خراسانی پاکستان کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کررہا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا۔ دہشت گرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا تاہم آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیاتھا، محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد خراسانی پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد محمد خراسانی کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد خراسانی پاکستان کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کررہا تھا، محمد خراسانی سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود سے مل کرپلاننگ کررہاتھا، دہشت گرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ بھی دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close