Featuredاسلام آباد

ملک میں یوریا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے

اسلام آباد : پاکستان پوری دنیا میں یوریا فروخت کرتا تھا۔ آج ملک میں یوریا ڈھونڈنا پڑ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ظلم کیخلاف 21 جنوری سے ریلیاں نکالے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔ ملک میں یوریا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان پوری دنیا میں یوریا فروخت کرتا تھا۔ آج ملک میں یوریا ڈھونڈنا پڑ رہا ہے۔ کاشتکاروں کو یوریا میسر آجاتی تو فصلوں میں پیدوار میں ریکارڈ اضافہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کیخلاف 21 جنوری سے ریلیاں نکالے گی۔ پیپلزپارٹی کے کسان یکجہتی احتجاج میں ملک بھر کے کسان نکلیں گے۔ ہم حکومت سے اپنے مطالبات منوائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close