Featuredدنیا

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنے عروج پر ہے

تازہ واقع میں بھارتی ایپ پر مسلمان خواتین کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

بھارت میں مسلمان خواتین کی فروخت کی ایپ بنانے والے 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایک ایپ کے خالق نے گذشتہ سال 80 سے زائد مسلم خواتین کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جبکہ دوسری ایپ پر 100 سے زیادہ مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں۔

ایپس کا مقصد مسلمان خواتین کو بدنام اور ان کی تضحیک کرنا تھا۔ آن لائن ویب پر ملالہ یوسفزئی، شبانہ اعظمی سمیت کئی خواتین کی تصاویر پوسٹ تھیں۔

گرفتار افراد میں مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔ جن میں ایک خاتون بھی ہے۔ ایک ایپ کے مبینہ خالق 25 سالہ نوجوان نےگذشتہ سال 80 سے زیاہ مسلم خواتین کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

دوسری ایپ پر 100 سے زیادہ مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کیے جانے کے چند دن بعد 21 سالہ طالب علم نیرج بشنوئی سمیت 4 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close