Featuredاسلام آباد
غیر قانونی سگریٹ پر 15 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف
اسلام آباد: ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹ پر 15 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف کیا ہے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسٹمنٹ نیٹ ورک اسکواڈز نے رواں ملی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران غیر قانونی سگریٹ پر 15 کروڑ 61 لاکھ35 ہزار 55 روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا
اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 19 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 652 روپے مالیت کے 8 کروڑ چار لاکھ 46 ہزار 800 غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے گئے۔