کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6048 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1223 مزید کیسز سامنے آئے
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.22 فیصد ہوگئی ہے جب کہ شہر بھر میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 95 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی سب سے بلند شرح والے شہروں میں بھی کراچی سرفہرست ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کی شرح 7 فیصد، راولپنڈی میں 4 فیصد سے زائد اور اسلام آباد میں یہ شرح ساڑھے 4 فیصد رہی۔