کراچی : نیپرا نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کے گھریلو، کمرشل اور جنرل صارفین کیلئے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا، جس کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔
گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال پر نئے سمیت تمام صارفین ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا۔ رعایتی پیکیج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پیکج کے تحت ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔