Featuredاسلام آباد

بجٹ ضرور پاس ہوگا : شیخ رشید

اسلام آباد:  بجٹ سےعوام پر معمولی بوجھ کی چند چیزوں کو بھی نکالا جائے گا۔

حکومت نے فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ ضرور پاس ہوگا، فنانس بل میں بچوں کے دودھ پر لگایا گیا ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈبل روٹی، نمک، مرچ، چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا اجلاس سے متعلق کہنا تھا کہ آج جو ہونے جا رہا ہے، اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اصل میں ریفارمز بجٹ ہے، عوام پر معمولی بوجھ کی چند چیزوں کو بھی نکالا جائے گا، شام تک وزیر خزانہ اعلان کر دیں گے۔

انھوں نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ دس میں سے آٹھ افسران حکومت لگائے گی، اسٹیٹ بینک کی سو فیصد ملکیت حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد خوش خبری ملے گی، آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی منظوری ابھی باقی ہے، فریقین میں کوئی اختلاف نہیں، شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close