Featuredپنجاب

عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے

لاہور: گیس اور بجلی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے

بلاول بھٹو زرداری کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، گیس اور بجلی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے، پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں، پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے، عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لئے نکلیں گے، عوام مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان سے حساب لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close