Featuredپنجاب

اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی

لاہور:  اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں میں اعتماد کا فقدان ہے

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ہے جو پورے ملک میں امیدوار کھڑے کرسکتی ہے، صرف عمران خان ہے جس کا ووٹ کے پی، پنجاب، باقی شہروں میں ہے، اگلے 5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں میں اعتماد کا فقدان ہے، ان میں سے ہر جماعت اس فکر میں رہتی ہے کہ کہیں دوسری جماعت ڈیل نہ کرلے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں وہ لوٹ معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں جو لوٹ مار کر کے ملک سے بھاگ گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 1948ء سے 2008ء تک 6 ٹریلین اور 2008ء سے 2018ء تک 23 ٹریلین قرض لیا گیا۔

ساتھ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close