Featuredسندھ

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی: جسٹس سید حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی اینڈ ٹی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی عدالت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن پر شدید برہم ہوگئی

دوران سماعت عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن وکیل سے مکالمے میں کہا کہ گوٹھ آباد کی طرح سندیں دے رکھی ہیں اپنی حدود میں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے گزری میں 11، 11 منزلہ عمارتیں کیسے بن گئی؟ کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ تمام غیر قانونی عمارتیں ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے پھر جنہوں نے اجازت دی ان کیخلاف کیا کیا؟ اپنے کتنے افسران کیخلاف ایکشن لیا؟ 11، 11 منزلہ عمارتوں کی اجازت کون دے رہا ہے؟

یہ بھی پڑ ھیں : فواد چوہدری کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے فائل کا بیٹ بھرنے کے لیے جواب مت جمع کرائیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے اپنے گھر سے ایکشن شروع کریں۔ 13 منزلہ عمارت گرے گی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے موقف دیا کہ جواب جمع کرا دیں گے مہلت دی جائے عدالت نے ریمارکس دیئے لمبی رپورٹس کے بجائے عملی اقدامات کریں۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو اپنے گھر سے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ذمہ دار کنٹونمنٹ افسران کیخلاف کیا ایکشن کی تفصیلات طلب کرلی۔ عدالت نے 30 روز میں ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی رپورٹر رپورٹ پیش کرنے اور فیصلے کی نقول چیف ایگزیکٹو افسر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close