Featuredسندھ

غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف دخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ڈی ایم سی حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہیں اور پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بٹھائے ہوتے ہیں، کسی کےپاس 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کے لیے تنگ کرتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں، ٹریفک پولیس کہتی ہے ہمارا مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسی نیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

عدالت نے سوال کیا کہ پارکنگ فیس وصول کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟ کسی کے گھر باہر گاڑی کھڑی ہو تو اس سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے، عدالتی استفسار پر ڈی ایم سی کیماڑی کے وکیل نے کہا کہ اس قسم کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

عدالت نے مختلف گاڑیوں کی پارکنگ فیس کے حوالے سے نوٹی فکیشن طلب کیا جس پر ڈی ایم سی حکام نوٹیفکیشن نہ دے سکے، عدالت نے ڈی ایم سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close