Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ توہین رسالت کے خلاف صدرپیوٹن کے بیان کو سراہا

وزیراعظم عمران خان اورروسی صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن کے توہین رسالت کیخلاف بیان کوسراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگرکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اورایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close