Featuredاسلام آباد
وفاقی حکومت نے 7 ماہ میں گیارویں بار پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیں
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 7 ماہ میں گیارویں بار پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیں جب کہ 15جون2021 کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 39 روپے27پیسے فی لیٹر تک مہنگی کی گئیں
حکومت نے جون دو ہزار اکیس میں وفاقی بجٹ پیش کرنے کے بعد سے اب تک پٹرول کی قیمت میں فی لٹر39روپے 27پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل میں33روپے 86پیسے،لائٹ ڈیزل میں 36 روپے89پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر36روپے 48 پیسے کا اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا
سات ماہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک سو آٹھ روپے چھپن پیسے سے ایک سو سنتالیس روپے تریاسی پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو دس روپے چھہتر پیسے سے ایک سو چوالیس روپے باسٹھ پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت اسی روپے سے ایک سو سولہ روپے اڑتالیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت ستتر روپے پیسنٹھ پیسے سے بڑھ کر ایک سو چودہ روپے چون پیسے فی لٹر کردی گئی ہے۔