Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، کورونا کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی، ایک دن میں پانچ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے ، ، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کوروناکے 53ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کوروناکے مزید 5 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کوروناکے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کوروناکے 827 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کوروناسے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 13 ہزار 351 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد پانچ لاکھ 5 ہزار 930 ، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419 اور بلوچستان میں 33 ہزار 729 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 1 ہزار 855 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close