Featuredاسلام آباد
ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اہم فیصلہ
اسلام آباد: ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این آئی ایچ نے ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اہم فیصلے کیے ہیں، کورونا ٹیسٹنگ میں زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 100 فیصد طلبا کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی، ویکسی نیشن سے استثنیٰ کیلئے طلبا کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلبا تعلیمی صلاحیتوں سے محروم رہیں گے۔