Featuredسندھ

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

کراچی: سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں اوقات کار کی پابندی کے بغیر جاری رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر15 فروری تک پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جِم، سنیما، امیوزمنٹ پارکس اور مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں اوقات کار کی پابندی کے بغیر جاری رہیں گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سے کم عمر طلبا کے لیے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close