Featuredاسلام آباد

پاکستان سمیت پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: ٹیکس چوری سے بچنے کیلئے سسٹم لارہے ہیں، اصلاحات کے ذریعے ملک کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز پالیسی 2021 کا اجرا کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو ماضی میں کبھی اہمیت نہیں دی گئی، ایس ایم ای کا جی ڈی پی میں بہت اہم کردار ہوتا ہے، ملک کی دولت میں اضافے کیلئے ایس ایم ایز کا بہت اہم کردار ہے، پالیسی کے اجرا سے چھوٹے بزنس مین کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو آگے لے جانے کیلئے حکومت کو سپورٹ دینا ہوتی ہے، حکومت نوجوان نسل کو پوری طرح مدد فراہم کرے گی، حکومت چھوٹے کاروبار کے لیے لیز پر زمین فراہم کرے گی، روزگار کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے، نیا کاروبار کرنے والوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے، آئی ٹی سیکٹر کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی حکومت کو اتنے بڑے چیلنجز کا سامنا نہیں رہا، قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، سعودی عرب، یو اے ای، چین نے رقم دی تو ہم دیوالیہ ہونے سے بچے، کورونا جیسا بحران 100سال میں ایک بار آتا ہے، کورونا جیسے بحران کا کسی حکومت نے سامنا نہیں کیا، عالمی اداروں نے کہا پاکستان نے بہترین طریقے سے لوگوں کو بچایا

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے، پاکستان کی تاریخ میں آج ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہے، ہم نے پہلے کہا تھا 8ہزار روپے ٹیکس کیلئے اکٹھا کریں گے، ہم 8 ہزار ارب روپے ٹیکس کے ہدف سے بھی آگے نکلیں گے، ٹیکس چوری سے بچنے کیلئے سسٹم لارہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں 4 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، پاکستان میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی ریکارڈ سیل ہوئی، جو قدم اٹھائے ہیں آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج آئیں گے، اصلاحات کے ذریعے ملک کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close