Featuredسندھ

شہر قائد میں ایک بار پھر سردی میں اضافے کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث سردی بڑھے گی اور درجہ حرارت 13 ڈگری تک جا سکتا ہے

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کل سے کراچی شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور سردی کی یہ لہر 27 جنوری تک رہ سکتی ہے، اس دوران رات کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے اور 36 سے 45کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سمندری ہوائیں چلنے سے کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملک میں نیا سسٹم، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

حکام محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14سے 16ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے تحت بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری جبکہ بارکھان، ژوب، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close