Featuredاسلام آباد

ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سال اوور سیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر ز پاکستان بھجوائے

 

فواد چوہدری نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان فلم ویک کے آغازپر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھے

یہ بھی پڑ ھیں : فواد چوہدری کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

وفاقی وزیر نے فلم ویک میں بھارتیوں کی موجود گی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں بھی خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں مودی کے نام پیغام بھی دیا کہ مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم اپنے عقیدوں کے نیزے ہر دل میں اتارے جاتے ہو، ہم لوگ محبت والے ہیں تم خنجر کیوں لہراتے ہو ۔

ہم محبت والے لوگ ہیں امن کی بات کرتے ہیں، ہم اس خطے کو آگے لےکر چلنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت امن کے ساتھ رہیں، میوزک، کلچر اور کرکٹ ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close