Featuredاسلام آباد
3سالوں میں سلیکٹڈ حکومت نے ہماری پوری معیشت کونقصان پہنچایا
اسلام آباد: پی پی کال پر21جنوری سے لاڑکانہ ،ساہیوال سےاحتجاج شروع ہورہا ہے، ہم کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر احتجاج کرینگے
احتجاج کرینگے اور ارباب اقتدار کی توجہ کسانوں کے مسائل کی جانب مبذول کرائیں گے۔
بلاول بھٹو نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 3سالوں میں سلیکٹڈ حکومت نے ہماری پوری معیشت کو نقصان پہنچایا، پاکستان کی زرعی معیشت تباہ ہوچکی، خان صاحب کےدور حکومت میں کسانوں کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی،
یہ بھی پڑ ھیں : سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں 56افراد ہلاک ہوچکے ہیں
زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تھی، ہم گندم، چاول ،چینی ضروریات پوری کرنے کے بعد برآمد کرتےتھے آج درآمد کررہے ہیں۔
کسانوں کےٹریکٹر ٹرالی مارچ پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول کا کہنا تھا کہ کسان ہمارا ساتھ دیں، ہم نالائق و نااہل حکومت کو ایکسپوز کریں گے،زرعی معیشت کو بچائیں گے اور عمران کو بھگائیں گے۔