Featuredپنجاب

پریانتھا کمارا قتل کیس : پہلے ملزم کو سزا سنا دی گئی

گوجرانولہ :گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھاکماراقتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس کے پہلے ملزم کوسزاسنادی

ملزم عدنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ، جس پر جج نے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپےجرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دیتے ہوئے اپنے یو ٹیوب چینل پر اس کی تشہیر کرتے ہوئے ایسے درست عمل قرار دیا تھاجس پر تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری

سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close