لاہور: سندھ پر مسلط ٹولے نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی کا لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پر مسلط ٹولے نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے، سندھ میں چوہے اربوں روپے کی گندم کھا جاتے ہیں ، سندھ میں شاہراہوں اور آبپاشی کے نظام کو تباہ کردیا گیا ، سندھ میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام آصف زرداری سے حساب لیں گے، سندھ میں انقلاب لانے کا آغاز لاڑکانہ سے کررہے ہیں، لاڑکانہ بھٹو کا شہر تھا ،آصف علی زرداری کا نہیں تھا۔