کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں میں کھانے پر پابندی عائد کردی
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں میں کھانے پر پابندی عائد کردی، پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے اور ناشتے کی تقسیم میں پابندی ہوگئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد افراد سفر کرسکیں گے، بسوں میں سفر کرنے والے افراد کا ویکسی نیٹڈ ہونا لازمی ہے۔ پابندیوں کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھیج دیا۔