Featuredخیبر پختونخواہ

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے

پشاور: پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ امن کے حصول کے لیے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پربریفنگ دی گئی اور خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔

آرمی چیف کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا، آرمی چیف نے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close