کراچی: پروین رحمان مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے دارالحکومت ڈھاکا میں 22 جنوری سنہ 1957 میں پیدا ہوئیں
پروین رحمان ایک پاکستانی سماجی کارکن اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر تھیں۔
13 مارچ 2013 کو پروین رحمان کو دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
یہ واقع کراچی کی مین منگھو پیر روڈ پر پیش آیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ جب کہ پروین رحمان کو ان کے ڈرائیور نے شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا تھا، جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی تھیں، انھیں گردن میں گولیاں لگی تھیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان قتل کیس میں اہم پیش رفت
گزشتہ برس 17 دسمبر کو کراچی کی ایک انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کے مقدمے میں چار ملزمان کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان چاروں ملزمان رحیم سواتی، احمد خان، امجد اور ایاز سواتی پر دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ پانچویں مجرم عمران سواتی کو قتل میں دیگر مجرموں کی معاونت کرنے پر سات سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات میں سامنے آنے والے انکشافات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں اجرتی قاتلوں نے 40 لاکھ روپے کے عوض قتل کیا تھا۔