Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ کے زیر التوامقدمات کے اعداد و شمار میں غلطیوں کا انکشاف

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی جس میں سپریم کورٹ کے زیر التوامقدمات کے اعداد و شمار میں غلطیوں کا انکشاف ہوا

پندرہ روزہ رپورٹ میں زیر التوامقدمات کی تعدادمیں اچانک 1376 مقدمات کا اضافہ ہوگیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ رپورٹ کےمطابق 31 دسمبر تک زیر التوامقدمات کی تعداد 51 ہزار 766 رہی جبکہ حالیہ رپورٹ میں زیرالتوامقدمات کی تعداد یکم جنوری 2022 کو 53 ہزار142 تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے

تازہ اعدادوشمار میں بتایا گیا یکم جنوری سے15 جنوری تک 651 نئےمقدمات کااندراج ہوا اور یکم جنوری سے 15 جنوری تک552 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

نئی رپورٹ کے مطابق زیر التواء مقدمات کی تعداد 53 ہزار 241 ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close