Featuredاسلام آباد

عمران خان نکل کر دکھاؤ، عوام آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے

اسلام آباد: خورشید شاہ نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ "عمران خان نکل کر دکھاؤ، عوام آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے

عمران خان نے دو روز قبل براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنی تھیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے تھے ، اس دوران اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں حکومت سے باہر نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ابھی تک تو میں چپ ہوں اور تماشے دیکھ رہا ہوں "اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی۔”

مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثنااللہ نے بھی وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے لگتا ہے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام اُن کے لیے ہے جو انہیں نکال سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close