Featuredاسلام آباد
قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند کردیے
اسلام آباد: ایف بی آر کے مطابق ٹیکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے
پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ، قومی ایئرلائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے ۔
یہ بھی پڑ ھیں : پی آئی اے نے پانچ سال بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔
پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے ۔