Featuredاسلام آباد

اب تنخواہ دارلوگ بھی گھرخرید سکتے ہیں

اسلام آباد : مجھے احساس ہے کہ مہنگائی کی وجہ سےتنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن مزدور طبقے کی آمدنی بڑھی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تنخواہ دارلوگ بھی گھرخرید سکتے ہیں، پاکستان میں گھروں کیلئے بہت قلت ہے، پاکستان میں کوئی طریقہ نہیں کہ عام آدمی بینک کےذریعےگھرخرید سکے، عام آدمی کوقرضوں کی فراہمی کیلئے بینک اسٹاف تربیت یافتہ نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی کی وجہ سےتنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے، لیکن مزدور طبقے کی آمدنی بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگرآپ کے پاس گھربنانےکی رقم نہیں توبینکوں سے قرضہ لے سکتے ہیں،کرائےکی رقم بینکوں کوقسطوں میں دےکرگھرکا مالک بنا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نےکوروناکےدوران تعمیراتی انڈسٹری بندنہیں کی ،ہاوَسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کواوپرلےکرجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیلئے 88 ہزاریونٹس کا منصوبہ زیرتکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close