Featuredاسلام آباد

صحت کارڈ سے گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولتیں حاصل ہوں گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے ، کارڈ سے ایک خاندان کو10 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں میسرہوں گی

اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، تھرپارکر کے گھرانے مستفید ہوسکیں گے ، کارڈپرنہ صرف سرکاری بلکہ پینل پرنجی اسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت ہوگی۔

وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وسائل زیادہ ہمارے ملک میں ہیں اور خوشحالی باہر زیادہ ہے

قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

امراض قلب
ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے
حادثاتی چوٹیں
سڑک کا حادثہ
ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ
جلنے کا علاج
اعصابی نظام کا علاج
گردوں کا علاج اور پیوند کاری
سرطان
تھیلیسیمیا
یرقان
حمل یا زچگی

حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ، جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close