Featuredاسلام آباد

پہلی باراسلام آباد میں سمندر پارپاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سمندر پارپاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دے دی، وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خصوصی خطاب کریں گے

اس حوالے سے سیکریٹری اوورسیزانٹرنیشنل چیپٹرزعبداللہ ریاڑ کی سیکرٹری جنرل اسد عمرسے ملاقات ہوئی ، جس میں سمندر پار پاکستانیوں کےسہ روزہ اجتماع کے انعقاد سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

سمندر پار پاکستانیوں کا 3 روزہ اجتماع 13 تا16مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا ، جس میں دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے منتخب ذمہ داران،کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔

اجتماع میں یورپ، امریکا،وسط ایشیاسمیت دنیا کے دیگر حصوں سےمندوبین مدعوکئےجائیں گے جبکہ ملکی،غیرملکی میڈیاکوبھی سمندرپارپاکستانیوں کےاجتماع کے لئے دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کی ڈونیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں

مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ سمندر پارپاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانی روز اوّل سے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں، ملکی ترقی کیلئےسمندر پار پاکستانیوں کا کردار بےمثال ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ کااہم سنگ میل ثابت ہوگا، دنیا بھر سے بھائیوں کو مدعو کریں گے اورعمران خان آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close