Featuredاسلام آباد
حکومت سول اور فوجداری نظام عدل کے قوانین میں ضروری تبدیلیاں لارہی ہے
اسلام آباد: حکومت پہلی بار پاکستان میں قانون کی بالادستی کیلئے اصلاحات لے کر آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ دورحکومت میں عدلیہ آزاد ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سول قانون میں اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کو حکومت کی نافذ کردہ اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سول اور فوجداری نظام عدل کے قوانین میں ضروری تبدیلیاں لارہی ہے، 1908 کے بعد پہلی بار حکومت سول قانون میں تبدیلی لیکر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدی پرانے قوانین میں اصلاحات سے متعلق ماضی میں کسی نے نہیں سوچا، موجودہ دورحکومت میں عدلیہ آزاد ہے، حکومت پہلی بار پاکستان میں قانون کی بالادستی کیلئے اصلاحات لے کر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کی فوری اور یقینی فراہمی کا براہ راست تعلق گورننس کی بہتری سے ہے، عوام تک فوری اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔