Featuredسندھ

ایم کیو ایم پاکستان کے واقعے میں ملوث پولیس افسران معطل کرنے کا مطالبہ

کراچی: رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگ منارہے ہیں ،وکیل اور تاجربرادری ساتھ دے

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کےقریب سڑک عام شاہراہ ہے، شاہراہ خواص کے لیے نہیں ہے ، ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے اندر نہیں جارہے تھے۔

ایم کیوایم رہنما نے مطالبہ کیا کہ واقعےمیں ملوث پولیس افسران معطل کیا جائے اور گرفتار ایم پی اے کو 24 گھنٹے میں رہا کیا جائے۔

گذشتہ روز ایم کیوایم کی پرامن ریلی پر سندھ حکومت کے حکم پر سندھ پولیس نے لاٹھی چارج کیا، لاٹھی چارج وشیلنگ سے ایم کیوایم پاکستان کا کارکن دم توڑ گیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت نے ہر محکمہ تباہ کردیا ہے

ایم کیوایم نے سندھ حکومت وسندھ پولیس کے اقدام کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

ایم کیو ایم کے رہنما خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایکٹ پروزیراعلیٰ پرقتل کامقدمہ درج کرائیں گے، کارکن کی شہادت کی ذمہ دارسندھ پولیس ہے۔

پیپلزپارٹی کاکاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کادھرناریڈزون میں ہے، شاید پی پی کیلئے خطرہ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close