Featuredخیبر پختونخواہ
ہنگو کی تحصیل ٹل میں گیس کمپنی کے کنویں پر مسلح افراد کاحملہ
ہنگو: ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کا کہنا ہے کہ حملے میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے گیس کمپنی کاسکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا
اکرام اللہ کے مطابق حملہ آور ایک سکیورٹی گارڈ سمیت 2 افرادکو اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے، اس کے علاوہ مسلح افراد نے سولر سسٹم پرفائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : سوئی گیس کمپنی کا کے الیکٹرک سے نیا ایگریمنٹ کرنے سے انکار
انہوں نے بتایا کہ رات دیر گئے پیش آنے والے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔