Featuredاسلام آباد
جسٹس گلزاراحمد چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے
اسلام آباد: چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سےقبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا اور چیف جسٹس ہاؤس سےریٹائرڈججزکیلئےمختص گھرمیں منتقل ہوگئے
چیف جسٹس نے ذاتی سامان کی منتقلی گزشتہ ہفتے ہی شروع کردی تھی ، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کومدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔
صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔
یہ بھی پڑ ھیں : نئے چیف جسٹس کا نوٹی فکیشن جاری
نامزد چیف جسٹس عطا بندیال کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہے ، تقریب 2 فرروی کو ایوان صدر میں ہوگی، جس میں وہ چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔
جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔