پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو دوسری شکست
کراچی : پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت کامیابی۔
کراچی کنگز کا 114 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بآسانی 16 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 34 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
بابر اعظم اور عماد وسیم نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیم کوئی بڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئی۔
کنگز کی ٹیم 18 ویں اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بابر اعظم 32اور عماد وسیم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے تباہ کن بولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹرز نے 76 رنز کی پارٹنرشپ بناکر کراچی کنگز سے میچ دور کردیا تھا۔
احسن علی نے پھر نصف سنچری جڑدی اور 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ گزشتہ میچ کے ہیرو ول اسمیڈ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
اختتامی لمحات میں کپتان سرفراز احمد نے ناقابلِ شکست 16 رنز بناکر ٹیم کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلوادی