Featuredسندھ

حکومت کو اس دہشت گردی کا جواب دینا ہوگا

کراچی: قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک ہمارا خون بہہ رہا ہے۔

کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 2گھنٹے احتجاج کیا تو ان کی کرسی ہل گئی، کل ریاست کی جانب سے ہم پر تشدد کیا گیا۔

کنونیئر ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک ہمارا خون بہہ رہا ہے اورکل جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا،ہمارا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور حکومت کو اس دہشت گردی کا جواب دینا ہوگا۔

کنونیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کوئی شرپسندی یا دہشت گردی کیلئے آئے گا تو کیا خواتین کو اپنے ساتھ لے کر آئے گا،ہماری تحریک ہمیشہ پر امن رہی ہے۔

خالد مقبول کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں آدھی آبادی کو لاپتہ کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close