لاہور: خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے
ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، مہنگائی بڑھنے سےاسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں، احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، یہ صرف انتقام ہے اور ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوامی عدالت کے علاوہ قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹاناچاہیے جب کہ ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے،کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیئے اور امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔